سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35)تحیتہ المسجد کے نفل غروب آفتاب کے بعد اور نماز مغرب سے پہلے پڑھنے کاکیا حکم ہے

  • 16195
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1052

سوال

(35)تحیتہ المسجد کے نفل غروب آفتاب کے بعد اور نماز مغرب سے پہلے پڑھنے کاکیا حکم ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مغرب کی اذانم کے بعد اور نماز سے پہلے تحیتہ المسجد کا کیا حکم ہے؟ جبکہ اذان اور اقامت کے سیان وقت مختصر ہوتا ہے۔ نیز نماز مغرب سے پہلے تحیتہ المسجد کے علاوہ دوسرے نفل ادا کرنے کا حکم ، ؟

صلاح۔ س۔ ا۔ منطقہ۔ جنوبیہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء کے دواقوال میں سے صحیح ترقول یہ ہے کہ تحیتہ المسجد تمام اوقات میں حتی کہ نہی کے میں بھی سنت مئوکہ دہ ہیں جس کی وجہ نبیﷺ  کے درج ذیل قول کاعموم ہے:

((إذا دَخَلَ أحدُکم المسجدَ فلاَ یجلسْ حتَّی یُصلَّیَرَکْعتَین))(متَّفقٌ علَیه)۔      

’’ ب تم میں سے کوئی شخص مسجد میںداخل ہو تو بیٹھے سے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے۔‘‘

اور اذان مغرب کے بعد اور اقامت سے پہلے نماز ادا کرنا نبی ﷺ کے درج ذیل قول کی رو سے سنت ہے:

’’مغرب سے پہلے نماز اادا کرو… مغرب سے پہلے نماز ادا کرو۔ پھر تیسری بارآپ نے یوں کہا ۔ جو چاہے نماز مغرب سے پہلے نماز ادا کرے۔‘‘

اس حدیث کو بخاری نے روایت کیا ہے اور جب مغرب کی اذان ہوتی تو نبی ﷺ کے صحابہ اقامت سے پیشتر دو رکعت نماز ادا کرنے میں جلدی کرتے اور نبی ﷺ انہیں دیکھ رہے ہوتے اور انہیں اس سے منع نہیں کیا بلکہ اس کا حکم دیا تھا جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث میں ذکر ہواہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے