سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(260) جس شخص کا وضوء ٹوٹ جائے وہ نماز توڑ دے

  • 16180
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 911

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نماز ادا کر نے کے لئے پہلی صف میں کھڑا تھا  کہ اس کا وضوء ٹو ٹ گیا  مگر وہ شخص نما ز میں بد ستور مصروف رہا اور اسے نہ تو ڑا  تاکہ  وہ پچھلی صفوں کو چیرتا ہو ا اور نما زیوں کے خشوع کو خرا ب کرتا ہوا باہر نہ جا ئے تو اس سلسلہ میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امید ہے کہ اللہ تعا لیٰ اسے معا ف فر ما ئے گا لیکن واجب یہ ہے کہ جب انسا ن نماز میں بے وضوء ہو جا ئے یا اسے یا د آئے کہ وہ حا لت طہا ر ت میں نہیں تو اسے نماز قطع کر دینی چا ہئے اور وضوء کر نا چا ہئے اور پھر واپس آکر نما ز با جما عت میں شریک ہو جا نا چا ہئے یا د رہے امام کا سترہ متقدیوں کی صفوں کے لئے بھی سترہ ہے لہذا ایسی صورت میں متقدیوں کے آگے سے گزرنے میں کو ئی حر ج نہیں ہا ں البتہ بے وضوء ہونے کی صورت میں آدمی کو اطمینان و سکو ن کے سا تھ صف سے با ہر نکلنا چا ہئے تا کہ نماز ی خلل میں مبتلا نہ ہو ں ۔(شیخ ابن با ز )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 273

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ