سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(145) حضرت بلال موذن مسجد نبوی کی زندگی (خوراک و پوشاک )کس طرح بسر ہوتی تھی ؟

  • 16134
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 905

سوال

(145) حضرت بلال موذن مسجد نبوی کی زندگی (خوراک و پوشاک )کس طرح بسر ہوتی تھی ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 حضرت بلال موذن مسجد نبوی کی زندگی (خوراک وپوشاک )کس طرح بسر ہوتی تھی ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت بلال ﷜ آں حضرت ﷺ کی طرف سےبیت المال کےخزانچی تھے۔ابن الجوزی اپنی کتاب ’’ تلقيح فهوم الاثر فى عيون التاريخ والسير ،،  میں حضرت بلال  ﷜ کےترجمہ میں لکھتے ہیں : ’’ كان خازنا على بيت ماله ،،  پس ان کو خازن ہونے کی حیثیت سےبیت المال سےاس قدر ملتا رہا ہوگا جس سے ان کا گزارہ ہوجاتا ہوگا غرض یہ کہ ان کو اذان کی تنخواہ نہیں ملتی تھی ۔ (محدث دہلی 1941ء )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 237

محدث فتویٰ

تبصرے