السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے محلہ میں نزدیک ترین مسجد کاامام بریلوی ہےاس کےپیچھے نماز پڑھ لینی چاہیے یاعلیحدہ پڑھنی چاہیے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بریلوی کےبعض عقائد کفریہ ہیں اگریہ امام بھی عام بریلویوں کی طرح ان کےکفریہ عقائد رکھتا ہےتواس کےپیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے اوراگر وہ تمام کفری عقائدسےپاک ہےتو اس کےپیچھےنماز جائزہے۔لیکن قصداً اس کوامام نہیں بناناچاہیے۔ ارشاد ہے : ’’ اجعلوا ائمتکم خیارکم ،، (سنن الدارقطنی 2/ 88، مرعاۃ المفاتیح 4/61) (محدث دہلی )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب