السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسجد کی چٹائی اورٹین وغیرہ فروخت کرکے دوسرے مسجد میں لگاسکتےہیں یانہیں ؟ ونیز مسجد کی ان چیزوں کو خرید نے والا اپنی مرضی کےمطابق استعمال کرسکتاہے یانہیں؟ مثلاً ٹین سےاپنا گھر بنائے اورچٹائی کوجلانےیافرض بنائے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر اس مسجدکےحق میں یہ چیزیں بالکل بےکار ہیں اوراستعمال میں نہیں آسکتیں اوران کےضائع ہوجانے کااندیشہ ہےتوفروخت کی جاسکتی ہیں اور ان کی قیمت دوسری مسجد پرصرف کی جاسکتی ہےبشرطیکہ پہلی مسجد میں اس کی بنیاد نہ ہو ۔آنحضرتﷺنےاضاعۃ مال سےمنع فرمایا ہےاورا ن اشیاء کاخریدنےوالا بہتریہ ہےکہ ان کو ایسی جگہ استعمال کرنے میں احیتاط کرے جس میں برتنے سےان کی بےحرمتی ہو۔ (محدث دہلی )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب