سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87)مسجد میں محراب بنانا شرعاً درست ہےیا نہیں؟

  • 16076
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 915

سوال

(87)مسجد میں محراب بنانا شرعاً درست ہےیا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد میں محراب بنانا شرعاً درست ہےیا نہیں بعض لوگ اس کوخلاف سنت اوربدعت قرار دیتے ہیں ؟  (ناظم انجمن جمیعۃ الاسلام جامتلی ،بنگال ) 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مسجدمیں محراب (مکان  مخصوص مجوف ) بنانے کی ممانعت والی حدیث طبرانی  ، بیہقی ، ابن ابی شیبہ نےروایت کی ہے اورحدیث مختلف طرق سے مروی ہونے کی وجہ سے  حسن  لغیرہ ہے۔ بعض روایات میں مطلقاً محراب سےمنع کیا گیا ہےاوربعض میں نصاریٰ کےمحاریب کےمشابہ محاریب سےمنع کیا گیا ہے۔مطلق  روایتیں مقید پرمحمول ہوں گی  لہذا مکروہ ممنوع وہ محاریب ہوں گے  جونصاریٰ کےگرجوں  کےمحرابوں  کےمشابہ ہوں تا کہ اہل کتاب کےساتھ مشابہت نہ پیدا ہو۔اب اگرہماری  مسجدوں  کےمحراب  عیسائیوں کےمحرابوں  کےمشابہ ہیں  توان کےمکروہ ہونے میں شبہ نہیں ۔ میرے نزدیک ورع واحتیاط کاتقاضا یہ ہےکہ مسجدوں میں محراب  بنانے سےاجتناب کیا جائے۔کیوں کہ ممکن ہےکہ موجودہ  محاریب عہدنبوی کے عیسائیوں کےمحرابوں کےمشابہ ہوں ۔ (تفصیل ’’الفتح الربانی من فتاویٰ العلامہ الشوکانی ،، 2؍ 202 میں ملاحظہ کریں )۔ (محدث دہلی ج : 9ش : 1ربیع الاول 1361ھ  ؍اپریل 1942ء) 

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 190

محدث فتویٰ

تبصرے