سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(437) مسلمان کی وفات کے بعد عیسائی بیوی سے پیدا شدہ اولاد کی پرورش کا حقدار کون؟

  • 16070
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 800

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب مسلمان شخص فوت ہو جائے اور اس کی عیسائی بیوی سے پیدا شدہ اولاد کی پرورش کا حق کسے حاصل ہو گا مسلمان شخص کے دیگر مسلمان رشتہ دار بھی بہت دور ہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اہل علم کی اکثریت کا کہنا ہے کہ بچوں کو کسی کافر کی پرورش میں نہیں دیا جائے گا۔( تفصیل کے لیے دیکھئے، المغنی لا بن قدامہ 412/11)اس لیے اگر آدمی کے مسلمان رشتہ دار بہت زیادہ دور ہوں تو بچوں کو ان کے پاس بھیجا جائے گا اگر یہ ممکن نہیں توبچوں کو کسی مسلمان  گھرانے کے سپرد کردیا جائے گا تاکہ وہ ان کی دیکھ بھال اور اسلامی تربیت کر سکیں۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص525

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ