السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسوڑھوں سے یاپیشاب پائخانہ کےمقام کےعلاوہ خون کےنکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسوڑھوں سے یاپیشاب پائخانہ کےمقام کےعلاوہ خون کےنکلنے سے ،چاہے تھوڑا ہو یازیادہ ،وضو نہیں ٹوٹتا ،اور نہ اس حالت میں نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی قباحت وکراہت ہے۔اس لیے کہ کسی صحیح اورمعتبر حدیث سےپیشاب پائخانہ کےمقام ،جس میں عورت کےآگےکی شرمگاہ بھی داخل ہے کےعلاوہ بدن کےکسی بھی حصہ سے خون یاقے کےنکلنے سے ،خواہ وہ تھوڑی ہویازیادہ ،وضوکاٹوٹنا ثابت نہیں ۔
عبیداللہ رحمانی 7؍12؍1978ء(مکتوب بنام محمدفاروق اعظمی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب