السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز باجماعت کب فرض ہوئی ۔ کیا مکہ میں نماز جماعت کے ساتھ ثابت ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مکہ مکرمہ میں بھی رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ باجماعت نماز پڑھتے تھے امامت جبریل علیہ السلام والا واقعہ اور آیت ﴿وَلاَ تَجْہَرْ بِصَلاَ تِکَ وَلاَ تُخَافِتْ بِہَا﴾(بنی اسرائيل110) کا شان نزول پھر
﴿وَاِذْ صَرَفْنَا اِلَیْکَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْآنَ﴾(احقاف29)
’’اور جس وقت پھیر لائے ہم طرف تیری جماعت جنوں میں سے سنتے تھے قرآن‘‘ کا سبب نزول اس چیز کے دلائل ہیں ۔ باقی نماز میں جماعت فرض ہونے کی تاریخ اس وقت مجھے یاد نہیں ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب