سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62)چمار ، بھیل ، اچھوت شودر اور بے نمازی برابر ہیں؟

  • 16034
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 964

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چمار یابھیل یاکسی بھی اچھوت شودر کےیہاں کی کوئی چیز کھانے اورپینے اورفاسق فاجر یابے نمازی مسلمان کےہاتھ کھانے پینے میں فرق یادونوں برابر ہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دونوں میں بڑا فرق ہےپہلا مشرک اورعندالظاہر یہ نجس ہے۔طہارت اس کے نزدیک  کوئی چیز نہیں ہے۔مرداروشراب وغیرہ  عام طورپر استعمال کرتاہے اورکسی چیز میں احتیاط نہیں کرتا بخلاف  مسلم  فاسق وفاجر یابے نمازی کےکہ وہ ایسا نہیں،اس لیےمیرے نزدیک  صرف اچھوت ہی نہیں بلکہ ہندوکی ہرچیز ترہویاخشک کےاستعمال میں سخت  احتیاط برتنی چائیں ۔اگر مسلمانوں میں مذہبی حمیت اوردینی غیرت ہےتوانہیں اب سے ہوش میں آجانا چاہیے اوردوسروں سےسبق حاصل کرناچائیے۔ البتہ فاسق فاجر اوربے نمازی سےاسے لیے  قطع تعلق کرلینا کہ وہ اپنے فسق وفجور اوربدعملی سےباز آجائے شرعاجائز ہے۔  ( محدث دہلی ج: 9ش: 4رجب 1361ھ؍اگست 1941ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 160

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ