سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(417) اولاد کے ذمہ والدین کا خرچ کب واجب ہوتا ہے؟

  • 16027
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1010

سوال

(417) اولاد کے ذمہ والدین کا خرچ کب واجب ہوتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اولاد پر کب واجب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین پر خرچہ کریں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ:

﴿وَقَضىٰ رَ‌بُّكَ أَلّا تَعبُدوا إِلّا إِيّاهُ وَبِالو‌ٰلِدَينِ إِحسـٰنًا...﴿٢٣﴾... سورة الإسراء

"اور آپ کا رب یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور والدین کے ساتھ احسان کرنا۔"

والدین پر ان کی ضرورت وحاجت کے وقت خرچ کرنا بھی ان کے ساتھ احسان کا ہی ایک حصہ ہے۔

امام ابن منذر رحمۃ اللہ علیہ  کا کہنا ہےکہ:

والدین اگر فقیر ہوں جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہ ہوا ور نہ ہی ان کے پاس کوئی مال ہو تو اہل علم کا اجماع ہے کہ اس حالت میں اولاد پر ان کا خرچہ واجب ہے۔ اور خرچہ کرنے میں بالاتفاق یہ شرط ہے کہ خرچ کرنے والا مالدار ہو اور کشادگی رکھتا ہواور جس پر خرچ کیا جارہا ہے وہ فقیر و محتاج ہو۔ (واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص503

محدث فتویٰ

تبصرے