السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نماز کی ہر رکعت شروع کرنے سے پہلے (مراد سورۃ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے) تعوذ ضروری ہے علامہ ناصر الدین البانی کا کہنا ہے ہر رکعت شروع کرنے سے پہلے اعوذ باﷲ پڑھنی چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آیت کریمہ:
﴿فَإِذَا قَرَأۡتَ ٱلۡقُرۡءَانَ فَٱسۡتَعِذۡ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ﴾--النحل 98
’’پس جب تو قرآن پڑھے تو پناہ مانگ ساتھ اللہ کے شیطان مردود سے‘‘ کے عموم سے شیخ البانی حفظہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی تائید ہوتی ہے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب