نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عظیم الشان حدیث مروی ہے جس میں اس معاملے کو بیان کیاگیا ہے اور اس عمل کو ہلاکت قرار دیا گیاہے،ذیل میں ہم اس حدیث کوبالنص پیش کرتے ہیں:
"بنو اسرائیل کی ابتدائی ہلاکت یہ تھی کہ ایک فقیر شخص کی بیوی اسے لباس یازیورات لانے کی اتنی تکلیف دیتی تھی جتنی غنی کی عورت زیورات کی تکلیف دیتی ہے۔"(صحیح:السلسلۃ الصحیحۃ(591)
لہذا ہمارے مسلمان بھائی آپ پر ضروری ہے کہ اپنی بیوی کو قناعت اور زہد کی تلقین کریں اور اس سے یہ وعدہ کریں کہ اللہ تعالیٰ جب رزق میں کشادگی فرمائے گا تو پھر تجھے یہ سب کچھ لا کر دوں گا۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے۔(شیخ محمدالمنجد)