اگر کوئی ظہار میں تکرار کرے تو کیاکفارے میں بھی تکرار ہوگی؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جب کوئی ایک ہی بیوی سے ظہار میں تکرار کرے(یعنی بار بار اسے اپنی ماں کی پشت کی مانند کہے) تو اس پر ایک ہی کفارہ لازم ہوگا لیکن اگر وہ ظہار کرنے کے بعد کفارہ ادا کردے پھر کفارے کے بعد ظہار کرلے تو اس پر دوسرا کفارہ ادا کرنا واجب ہوگا۔(شیخ عبدالرحمان سعدی)