(401) شوہر کا بیوی کو اپنے لیے مردار کی مانند کہنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب کوئی شخص اپنی بیوی کو کہے کہ تو مجھ پر حرام ہے یا کہے کہ تو مجھ پر مردار کی مانند ہے تو کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جب کوئی اپنی بیوی کو یوں کہے کہ تو مجھ پر حرام ہے یا کہے کہ مردار یا خون کی مانند(حرام )ہے تو وہ ظہار کرنے والا ہے(اس لیے اسے ظہار کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔(شیخ عبدالرحمان سعدی)