سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(48)حدیث : ’’ شفعت الملائکة وشفع النبيون...کی وضاحت

  • 15984
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1115

سوال

(48)حدیث : ’’ شفعت الملائکة وشفع النبيون...کی وضاحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث : ’’ شفعت الملائکة وشفع النبيون...کی وضاحت


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث : ’’ شفعت الملائکة وشفع النبيون  وشفع المومؤمنون ، ولم يبق إلا أرحم الراحمين ، فيقبض قبضة من النار فيخرج منها قوما لم يعملوا خيرا،،( بخارى مع الفتح كتاب التوحيد باب قول الله(وجوه يومئذا ناضرة ) (7439) 13/421، مسلم كتاب الايمان باب معرفة طريقة الرؤية (183) 1/167 واللفظ لمسلم )

قط الحديث كے بارےمیں عام شراح حدیث نے جوکچھ لکھا ہے ، وہی میرے نزدیک صحیح ہے، اس سے بقول آپ کےموحدین جاہلیت یا اپنی  عقل وفطرت کے ذریعہ  خدا کوجاننے والے یابقول  شیخ اگر اہل فترہ نہیں مراد ہوسکتے کہ پھر وہی اعتراض وارد ہوگا کہ حدیث میں مطلق عمل خیز کی نفی گئی ہے خواہ عمل (توحید کااقرار ویقین ) پغمبر کےذریعہ ہوا ہو، یا بغیر توسط رسول کے،نفس عقل وفطرت کے ذریعہ ۔

شراح حدیث کی شرح پروارد شدہ  اعتراض یوں دفع کیا سکتاہےکہ اگرچہ وخیز نکرہ ہے اور تحت میں نفی واقع ہےجوعموم کافائدہ دیتاہےلیکن یہ معلوم ہےکہ ’’ مامن عام إالا وقد خص منه ، إلا قوله :’’إن الله على كل شئى قدير ،،وقوله : ’’ كلى شئى خلقناه بقدر ،، (وغيره ) پس دیگر احادیث کی رعایت کرتے ہوئے حدیث مذکورہ بالا میں توحید رسالت کےاقرار واذعان کےعلاوہ  دوسرے اعمال قلوب کی نفی  مقصود ہے۔

موحدین اہل فترہ ضرور نجات پائیں گے الانه قال :’’ وما كنا معذبين حتى نبعث رسولا،، لیکن ان کی نجات پانے کی یہ صورت نہیں ہوگی جوآپ نے سمجھی ہے۔وقيل : إنهم يمتحنون فى المحشر ، بأنهم يؤ مرون أن يلقوا انفهم فى النار ، فمن ائتمر منهم نجا، ومن أبى هلك .

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 144

محدث فتویٰ

تبصرے