سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(375) بیوی کو جو دیا ہے اس سے زیادہ پر خلع

  • 15972
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 816

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اس سے زیادہ مال پر عورت کا خلع جائز ہے جو مرد نے عورت کو دے رکھا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقہاء نے صراحت کی ہے کہ یہ مستحب نہیں ہے کہ مرد عورت سے(خلع کے وقت) اس مال سے زیادہ وصول کرے جو اس نے اسے دیاہے اور اگر وہ ایسا کرے گا تو یہ مکروہ ہے البتہ خلع ہوجائے گا کیونکہ وہ دونوں اس پر راضی ہیں اور یہی اکثر اہل علم کا قول ہے۔

حضرت عثمان رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  حضرت ابن عمر رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  حضرت ابن عباس رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  ،عکرمہ  رحمۃ اللہ علیہ ،مجاہد رحمۃ اللہ علیہ ،قبیصہ رحمۃ اللہ علیہ ،امام نخعی رحمۃ اللہ علیہ ،امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ،امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ ، اور اصحاب الرائے سے یہ مذہب روایت کیا گیا ہے۔۔۔اور یہی وہ درست مذہب ہے جس پر عمل ہے۔(شیخ محمد آل شیخ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص461

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ