سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(349) اگر عورت اپنے آپ کو شوہر پر حرام کر لے

  • 15946
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 816

سوال

(349) اگر عورت اپنے آپ کو شوہر پر حرام کر لے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری ایک بیوی ہے اور میرے اس سے پانچ بچے ہیں ایک رات ہمارا جھگڑا ہو گیا تو میری بیوی نے غصے میں آکر مجھے اپنے آپ پر تین مرتبہ حرام کر لیا اور کہا کہ تومجھ پر حرام ہے آج کے بعد تو میرے لیے حلال نہیں تو اس کی اس بات کا  کیاحکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کی طرف سے طلاق واقع نہیں ہو تی خواہ وہ طلاق کے لفظ کے ساتھ طلاق دے یا تحریم کا لفظ استعمال کرے بلکہ طلاق صرف شوہر کی طرف سے ہی واقع ہوتی ہے اس لیے جو کچھ بھی آپ کی بیوی سے صادر  ہواہے اس کی وجہ سے اسے کوئی طلاق نہیں ہو گی۔بلکہ وہ آپ کے نکاح میں باقی رہےگی۔ البتہ اس کے ذمہ قسم کا کفارہ لازم ہے اور وہ یہ کہ:

دس مساکین کو درمیانے درجے کا کھانا کھلانا یا نہیں کپڑے پہنانا یا غلام آزاد کرنا اور جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ تین روزے رکھے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص431

محدث فتویٰ

تبصرے