سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(344) خواب میں طلاق کا حکم

  • 15941
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 869

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہوں اور اسے تین طلاق دینے کے بعد بھی اس کے ساتھ(خواب میں ) غیر مناسب باتیں کررہا ہوں،اس کاشرعی حکم کیاہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کا خواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینا اور اس کے ساتھ غیر مناسب کلام کرنا قابل مواخذہ نہیں اور نہ ہی اس سے اسے طلاق واقع ہوگی۔کیونکہ سونے والے کا گناہ نہیں لکھاجاتا اور آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ جب آپ اپنے خواب  میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھیں تو اپنے بائیں جانب تھوکیں اور شیطان اور جو بری چیز آپ نے دیکھی ہے اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں یہ عمل تین مرتبہ کریں۔پھر اپنا پہلو بدل کر سوجائیں۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   سے ایسی صورت میں یہی ثابت ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص428

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ