طلاق میں اصل تو یہی ہے کہ وہ شوہر کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ قرآن میں ہے کہ:
"اےنبی !( صلی اللہ علیہ وسلم )اپنی امت سے کہہ دو) جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت(کے دنوں کے آغاز) میں طلاق دو۔"
لیکن اگر شوہر کو اس طرح ا پنی بیوی کے سپرد کردے کہ وہ خود اپنے آپ کو طلاق دے پھر وہ اپنے آپ کو طلاق دے دے تو یوں طلاق واقع ہوجائے گی ۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)