اگر بیوی اپنے شوہر کو طلاق دے دے تو اس پر کوئی کفارہ ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر عورت اپنے شوہر کو طلاق دے دے تو طلاق واقع نہیں ہوگی اور نہ ہی اس پر کوئی کفارہ ہے۔البتہ وہ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرے۔کیونکہ اس کی طرف سے اپنے شوہر پر طلاق کاوقوع شرعی دلائل کے مخالف ہے۔بلاشبہ شرعی دلائل کاتقاضا یہ ہے کہ طلاق صرف شوہر کے ہاتھ میں ہو یا اس شخص کے ہاتھ میں جو شرعاً شوہر کا قائم مقام ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)