طلاق دینے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آدمی اسے(یعنی اپنی بیوی کو) ایک طلاق دے اور وہ حمل کی حالت میں ہویا وہ اسے ایسےطہر میں طلاق دے جس میں اس نے ا س کےساتھ ہم بستر ی نہ کی ہو۔
طلاق دینے کا بدعت طریقہ یہ ہے کہ وہ بیوی کو تین طلاقیں ایک ہی لفظ یا زیادہ لفظوں میں دے یا اسے ایک یا زیادہ طلاقیں اس حال میں دے کہ وہ حیض یا نفاس کے ایام میں ہو یا ایسے طہر میں اسے طلاق دے جس میں اس نے اس کے ساتھ ہم بستری کی ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)