سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(137) فوت شدہ کی طرف سے نماز پڑھنا

  • 1593
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1315

سوال

(137) فوت شدہ کی طرف سے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کوئی شخص کسی کی نمازیں ادا کر سکتا ہے جب کہ وہ شخص فوت ہو گیا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

میت کی طرف سے اس کی زندگی کی نہ پڑھی ہوئی نماز کو میت کے وارثوں کا پڑھنا کتاب وسنت میں کہیں نہیں آیا ۔ البتہ میت کے ذمہ صیام اور حج ہو تو اس کے قریبی رشتہ دار اس کی طرف سے ادا کر دیں رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے :

«مَنْ مَاتَ وَعَلَیْهِ صِیَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِیُّهُ»متفق علیه

’’جو کوئی فوت ہو جائے اور اس پر روزے ہوں تو اس کی طرف سے اس کا ولی روزے رکھے‘‘ (صحیح بخاری ۔ کتاب الصوم باب من مات وعلیہ صوم) صحیح مسلم میں میت کی طرف سے حج ادا کرنا بھی مذکور ہے نیز میت کی طرف سے قرض وزکاۃ ادا کرنا بھی ثابت ہے جو حج ، قرض اور زکاۃ میت پر فرض تھے مگر زندگی میں ادا نہ ہو سکے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 126

محدث فتویٰ

تبصرے