ہمارے علاقے میں جب کوئی شخص دوسری شادی کرے تو اسے حکم دیاجاتا ہے کہ وہ پہلی بیوی کو بھی کوئی مال(مثلا پیسے،زیور یا کوئی چیز) دے تو اس کاکیاحکم ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جب آدمی ایک بیوی کے بعد کسی دوسری عورت سے شادی کرے توع اس پر واجب نہیں کہ وہ پہلی بیوی کوبھی کوئی مال دے اور نہ ہی اس کو اس پر مجبورکیاجاسکتاہے البتہ یہ پہلی بیوی کو دلی طور پرخوش کرنے یاحسن معاشرت کالحاظ رکھتے ہوئے بہترضرور ہے۔(کہ اسے کچھ دیا جائے)۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)