السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!
میری بیوی کو حق مہر میں 5تولے سونے کا زیور ملا اور جہیز میں 2 تولے سونے کا زیوراو ر 1 تولہ چاندی کا زیور اس طرح کل 7 تولہ سونا اور 1 تولہ چاندی کا زیور ہوا ۔کیا اس پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!صورت مسؤلہ میں زکوۃ فرض نہیں ہوتی، کیونکہ سونے کا نصاب ساڑھے سات تولے ہے اور چاندی کا نصاب الگ سے ساڑھے باون تولے ہے۔اب چونکہ نہ سونے کا نصاب مکمل ہوا ہے اور نہ ہی چاندی کا نصاب مکمل ہے،لہذا اس پر زکوۃ نہیں ہے۔نیز یاد رہے کہ زکوۃ میں چاندی کو سونے کے ساتھ اکٹھا نہیں کیا جائے گا، بلکہ دونوں کا الگ الگ نصاب شمار کیا جائے گا۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصوابفتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ |