السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!
آج کل جو موبائل گیمز آرہے ہیں ان میں سور کی شکل کے کارٹون ہوتے ہیں تو کیا ایسے گیمز کھیلنا گناہ ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!سور کی شکل یا دیگر ہندوؤں کے دیوتوں والی گیمز دراصل ایک پلاننگ اور منصوبہ بندی کے تحت مسلمان بچوں میں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ ان بچوں کے قلوب واذہان شروع سے ہی دیوتوں اور سور سے مانوس ہو جائیں اور بڑے ہو کر ان کے خلاف کو ئی کام نہ کر سکیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم دشمنوں کی ان سازشوں کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو اس گیمز سے بچائیں۔چونکہ ان میں دین اور اسلام کا استخفاف ہے اور کفار کے ساتھ محبت کا اظہار ہوتا ہے لہذا ان کے کھیلنے سے گناہ کبیرہ ہوتا ہے۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصوابفتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ |