سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(315) دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت

  • 15893
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 939

سوال

(315) دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مندرجہ ذیل موضوع کے متعلق کسی حدیث یا شریعت  اسلامیہ کی رائے کی معرفت میں میرا تعاون کریں:

جب کوئی عورت کسی شخص سے شادی شدہ ہو اور شوہر نے اس بیوی کی اجازت کے بغیر کوئی اور شادی بھی کررکھی ہو توعورت کو علم ہوتو وہ کیاکرے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے لیے بیوی کی رضامندی شرط نہیں اور نہ ہی خاوند پر فرض ہے کہ وہ جب دوسری شادی کرنا چاہے تو  پہلی بیوی کو راضی کرے ،لیکن یہ اچھے اخلاق ،اخلاقی فریضہ،اور حسن معاشرت کا حصہ ضرور ہے کہ اس کا بھی خیال رکھا جائے اور اس کی تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کی جائے  اور اسے کسی بھی جائز طریقے سے راضی کرنے کی کوشش کی جائے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص398

محدث فتویٰ

تبصرے