السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جماعت کھڑی ہے اور امام کے آگے سترہ قائم ہے کیا باہر سے آنے والا امام کے پیچھے سے اور مقتدیوں کے آگے سے پوری صف سے گزر سکتا ہے ۔اس مسئلے کا جواب حدیث کی روشنی میں واضح کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جماعت کھڑی ہے امام کے آگے سترہ قائم ہے تو سترہ کے آگے سے قبلہ والی جانب سے گذرا جا سکتا ہے نیز تمام صفوں کے پیچھے سے گذرا جا سکتا ہے مگر سترہ اور امام کے درمیان نیز امام کے پیچھے اور صف کے آگے سے نہیں گذرا جا سکتا البتہ دائیں یا بائیں جانب سے صف کے آگے امام صاحب تک امام کو عبور کیے بغیر آ جا سکتے ہیں دلائل تمام وہ احادیث ہیں جن میں نمازی اور سترہ کے درمیان گذرنے کو گناہ قرار دیا گیا ہے اور اوپر جن صورتوں میں جواز ہے ان میں نمازی اور سترہ کے درمیان گذرنا موجود نہیں اور جن صورتوں میں عدم جواز ہے ان میں نمازی اور سترہ کے درمیان گذرنا موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب