سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(131) بچے کے کان میں اذان کہنا اور بالوں کے برابر چاندی صدقہ کرنا

  • 1587
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1337

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچے کے کان میں اذان اور دوسرے کان میں اقامت اس کے بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کرنا اس کے بارے میں صحیح احادیث لکھ کر بھیج دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بچے کے کان میں اذان ثابت ہے قاسم جوان، اقامت بچے کے کان میں نہیں ثابت مت ہو پریشان اور قائم ہو چکی ہے دلیل وبرہان کہ صدقہ سیم یا زر کریں اہل ایمان جو ہو مساوی بأشعار أطفال وصبیان پڑھو رسالہ ثلاث شعائر از ڈاکٹر عمر سلیمان ۔ یہ نصیحت کرتا ہے آپ کو  ابو عبدالرحمان دعا بتاتا ہے وہ آپ کو استغفار از رب منان وحنان فقط والسلام علی کافة الإخوان وقاطبة الخلان ’’بچہ کے بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کرنے والی حدیث تنقیح الرواۃ شرح مشکوۃ ج ۳ ص ۲۰۳ اور تحفۃ الاحوذی ۔ ابواب الاضاحی ج۵ ص۹۳ پر ہے۔ ابو رافع سے مروی ہے انھوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تو اس کے کان میں نماز جیسی اذان کہی۔(جامع ترمذی۔ابواب الأضاحی۔باب الاذان فی اذن المولود۔ الجلد الاوّل۔ ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 121

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ