سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(295) گھر کی خاص باتیں لوگوں کو بتانا

  • 15860
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1227

سوال

(295) گھر کی خاص باتیں لوگوں کو بتانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض عورتوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر اور ازدواجی زندگی سے متعلقہ خاص باتیں بھی اپنے رشتہ داروں اور سہیلیوں کو بتاتی ہیں حالانکہ ان میں کتنی ہی ایسی باتیں ہوتی ہیں کہ جنہیں ظاہر کرنا شوہر کو ناپسند ہوتا ہے تو ایسی عورتوں کے متعلق کیاحکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ کچھ عورتوں کی یہ عادت کہ اپنے گھراور ازدواجی زندگی کی باتیں اپنے اقارب اور سہیلیوں کو بتا نا ایک حرام کام ہے اور کسی بھی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے گھر کا راز یا شوہر کے ساتھ معاملات   میں سے کچھ بھی کسی انسان کے سامنے ظاہر کرے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ:

﴿ فَالصّـٰلِحـٰتُ قـٰنِتـٰتٌ حـٰفِظـٰتٌ لِلغَيبِ بِما حَفِظَ اللَّهُ...﴿٣٤﴾... سورة النساء

"فرمانبردار عورتیں خاوند کی عدم موجود گی میں بہ حفاظت الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں۔"

اور نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم   نے یہ خبردی ہے کہ

«"إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلَ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا"»
"بے شک قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقام و مرتبے کے لحاظ سے سب سے بدترین شخص وہ ہو گا جو بیوی سے جماع کرتا ہے اور وہ اس سے ہم بستری کرتی ہے پھر وہ شخص اس عورت (یعنی اپنی بیوی) کا راز (لوگوں میں ازراہ تفنن یا عمداً) پھیلاتا ہے۔"( مسلم 1437۔کتاب النکاح باب تحریم افشاء سرالمراۃ ابو داؤد 4870۔کتاب الادب باب فی نقل الحدیث احمد 69/3) (شیخ ابن عثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص373

محدث فتویٰ

تبصرے