السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مؤذن اذان کے بعد مسجد سے باہر جا سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مؤذن اذان کہنے کے بعد مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا۔(مسلم۔ المساجد۔باب النہی عن الخروج من المسجد اذا اذن الموذن)ہاں بول وبراز کی حاجت کی خاطر جا سکتا ہے مؤذن کے علاوہ دوسروں کا بھی یہی حکم ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب