(272) اگر بیوی پر شک ہو تو اس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب گھر سے باہر لوگوں سے یہ سناجائے کہ اس کی بیوی ٹیلی فون پر لوگوں سے حرام کلام کرتی ہے اورخاوند کے پاس اس کی کوئی دلیل بھی نہیں تو کیا اس تہمت کی تحقیق کے لیے بیوی کے علم کے بغیر گھر کے ٹیلی فون ٹیپ کرنا جائز ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جب قرآئن وآثار مضبوط ہوں اور بیوی کی دینی کمی اورخفت کا علم ہوجائے تو اس حالت میں ایسا کام جائز ہے۔(واللہ تعالیٰ اعلم )(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )