سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیماری کے سبب گھر میں نماز

  • 15800
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 563

سوال

بیماری کے سبب گھر میں نماز
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!

کیا ایسا مریض جس سے چلا نہ جاتا ہو وہ نمازِ جمعہ اپنے گھر ادا کرسکتاہے اور وہ باقی تمام نمازیں بھی اپنے گھر میں ہی پڑھتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیماری ایک عذر ہے، اگر وہ واقعی اتنا شدید بیمار ہے کہ مسجد نہیں جا سکتا یا اسے لے جانےوالا کوئی نہیں ہے تو مجبوری کی حالت میں وہ گھر میں بھی نماز پڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...﴿٢٨٦﴾... سورة البقرة

اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔

لیکن جوں ہی اس کی طبیعت بحال ہوجائے یا اسے مسجد میں لے جانے والا کوئی مل جائے تو اسے مسجد میں ہی جانا چاہئے۔کیونکہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عبد اللہ بن ام مکتوم نابینا صحابی کو گھر میں نماز کی اجازت نہیں دی تھی۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے