سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شرک وبدعات پر مبنی کتب کی طباعت میں تعاون

  • 15799
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 559

سوال

شرک وبدعات پر مبنی کتب کی طباعت میں تعاون
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!

کیا اہل بدعت کیلئے قرآن مجید کی تفاسیر وغیرہ لکھنا جائز ہے ؟ یا ایسی کتابیں جن میں شرک کی باتیں ہوں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس نیت سے لکھنا جائز ہے کہ حق پرست علماء ان کتابوں پر رد لکھ سکیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گناہ میں تعاون کرنا بھی گناہ ہے،اور اللہ تعالی نے گناہ کے کاموں پر تعاون کرنے سے منع کیا ہے۔

﴿وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ ... ﴿٢﴾... سورة المائدة

اور تم گناہ اور زیادتی پر تعاون نہ کرو۔

اور یہ بات بالکل درست نہیں ہے کہ حق پرست علماء ان کا رد کریں گے ، لہذا یہ جائز ہے، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ آپ جان بوجھ کر اس لئے کوئی گناہ کریں تاکہ علماء اس کا رد کریں۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے