سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سواری پر فرض نماز پڑھنا

  • 15792
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 3183

سوال

السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!

کیا کار میں بیٹھ کر فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سواری پر فرض نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔نبی کریمﷺ فرض نماز سواری سے نیچے اتر کر اور قبلہ رخ ہو کر ادا فرماتے تھے۔

عن عبد الله بن عمر - رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسبح على الراحلة قِبَلَ أي وجه توجه، ويوتر عليها، غير أنه لا يُصلي عليها المكتوبة.(بخاری:1098)

سیدنا عبد اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سواری پر نفل نماز پڑھ لیتے تھے، جہاں بھی سواری کا رخ ہوتا، اور وتر بھی پڑھ لیتے تھے،مگر فرض نماز سواری پر نہیں پڑھتے تھے۔

ہاں البتہ کوئی شرعی عذر ہو، مثلا ہوائی جہاز یا بحری جہاز میں سفر کے دوران اترنا ممکن نہ ہو اور نماز کا وقت نکل جانے کا ڈر ہو تو وہیں نماز ادا کر لینی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔نماز کو موخر کرکے ہوائی جہاز سے اتر کر پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ نماز کے وقت میں اتنی گنجائش موجود ہو۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ