السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!
میرا نام محمد انور ہے اور میں دبئی میں ہوتا ہوں،کل رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے دائیں بازو سے خون بہہ رہا تھا اور میں اپنی اماں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ میرے بازو سے گاڑھا خون بہہ رہا تھا اور اس میں سے کیڑے نکل رہے تھے۔اس کی کیا تعبیر ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ماہر معبر موجود نہیں ہے، اس لئے ہم اس کی تعبیر پیش نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔آپ امام ابن سیرین کی کتاب تعبیر الرویا کا مطالعہ کریں، شاید اس میں سے آپ کو اس کی تعبیر مل جائے۔(اس کتاب کا لنک یہ ہے)ویسے خوابوں کے حوالے سے یہ اصول ذہن میں رکھیں کہ اگر کوئی پریشان کن خواب آئے تو اٹھ کر نماز پڑھیں اور پھر وہ خواب کسی کو نہ بتائیں۔حدیث شریف میں ہے : «وَالرُّؤْيَا ثَلَاثَةٌ فَرُؤْيَا الصَّالِحَةِ بُشْرَى مِنْ اللَّهِ وَرُؤْيَا تَحْزِينٌ مِنْ الشَّيْطَانِ وَرُؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ الْمَرْءُ نَفْسَهُ فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا النَّاسَ»(صحیح مسلم :2263)خواب تین طرح کے ہوتے ہیں ۔ اچھا خواب اللہ کی طرف سے خوشخبری ہے , اور ایک خواب شیطان کی طرف سے غمزدہ کرنے کے لیے ہوتا ہے , اور ایک خواب آدمی کی سوچ کے مطابق ہوتا ہے ۔ لہذا جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ کھڑا ہو کرنماز ادا کرے اور لوگوں کو بیان نہ کرے ۔ مزید تفصیل کے لئے فتوی نمبر(2216) پر کلک کریں۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصوابفتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ |