صرف روکنا ہی ضروری نہیں بلکہ عورت یا دونوں پر واجب ہے کہ ایسے شوہر یا ایسی بیوی سے معاشرت کوہی روک لے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"تم کافر عورتوں کی ناموس اپنے قبضے میں رکھو۔"
لہذا کسی بھی مسلمان عورت کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کلی طور پر بے نماز خاوند کی عصمت میں رہے یا پھر اس کا خاوند اکثر طور پر نماز پڑھتا ہی نہ ہوبلکہ ایسی صورت میں اس پر واجب ہے کہ اس سے فوری طور پر علیحدگی اختیار کرلے۔کیونکہ وہ کافر اور دین سے خارج ہے۔ہم اللہ تعالیٰ سے سلامتی وعافیت کی دعا کرتے ہیں۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)