سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(246) ہم بستری سے غسل واجب ہو جاتا ہے

  • 15764
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1020

سوال

(246) ہم بستری سے غسل واجب ہو جاتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہم بستری کے بعد زوجین پرغسل واجب ہوجاتاہے خواہ انزال نہ بھی ہوا ہو؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں،  ان دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ انزال(یعنی منی کاخروج) نہ بھی ہوا ہو؟جیسا کہ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نےفرمایا:

"إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ ثُمّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْغُسْلُ" 

"جب کوئی عورت کی چارشاخوں(یعنی دو بازواوردوٹانگوں) کے درمیان بیٹھے اور اس کے ساتھ کوشش کرے(یعنی ہم بستری کرے) تو غسل واجب ہوگیا۔"

اورصحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:

"وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ"

"اگرچہ انزال(منی کا اخراج) نہ بھی ہوا ہو۔"( بخاری(291) کتاب الغسل باب اذا التقی الختانان مسلم(348) کتاب الحیض باب نسخ الماء من الماء وجوب الغسل بالتقاء الختانین ابوداود(216) کتاب ا لطھارۃ باب فی الاکسال ابن ماجۃ (608) کتاب الطھارۃ وسننھا باب ماجاء فی وجوب الغسل اذا لتقی الختانان دارمی(1/194) دارقطنی(1/113) بیہقی(1/163) احمد(2/247) ابن حبان(1178)

یہ حدیث وجوب غسل میں واضح دلیل ہے خواہ انزال نہ بھی ہوا ہواور یہ بات اکثر لوگوں پر مخفی ہے لہذا اس سے خبردار ہوجاناچاہیے۔(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص312

محدث فتویٰ

تبصرے