سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(245) لوگوں کے سامنے بیوی کا ہاتھ چومنا

  • 15763
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-15
  • مشاہدات : 1044

سوال

(245) لوگوں کے سامنے بیوی کا ہاتھ چومنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیوی سے محبت کے اظہارکے لیے راستے  میں لوگوں کے سامنے اس کاہاتھ چومناکیساہے اگرچہ اس نے نقاب کیا ہو اور دستانے پہنے ہوں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عمل وقار کے خلاف ہے اور لوگوں کے سامنے بے شرمی کا اظہار ہے۔اس لیے کہ آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ بیوی سے مباشرت کی ایک قسم ہے اور اسے آپ سب کے سامنے کررہے ہیں آپ اس سے اجتناب کریں۔

اس طریقے کے علاوہ بھی اس سے محبت کا اظہار کیا جاسکتاہے اور جب آپ دونوں خلوت میں ہوں تو پھر احسن انداز میں جو چاہیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اورآپ کونیکی اور بھلائی کی توفیق عطا  فرمائے۔(آمین)(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص311

محدث فتویٰ

تبصرے