سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241) شادی کے بعد ابتدائی دو سالوں میں منع حمل

  • 15759
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 753

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شادی کے بعد ابتدائی دو برسوں میں میاں بیوی کی آپس کی  رضا مندی سے منع حمل جائزہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا کرنا حرام تو نہیں،لیکن بہتر اورافضل یہ ہے کہ ایسا نہ کیا جائے بلکہ اللہ تعالیٰ پرحسن ظن رکھا جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بچے کی پیدائش سے میاں بیوی کے درمیان تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوجائیں اوربچہ سارے خاندان والوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی توفیق بخشنے والاہے۔(شیخ محمدالمنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص309

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ