سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(239) حاملہ بیوی سے ہم بستری

  • 15757
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1343

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری بیوی حمل کے آخری مرحلہ میں ہے تو کیا اس حالت میں اس سے ہم بستری کرنا جائز ہے؟ اس وقت وہ حمل کے ساتویں مہینے میں ہے اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان کے لیے دوران حمل اپنی بیوی سے جب چاہے ہم بستری کرنا جائز ہے لیکن اگر ہم بستری سے بیوی کو کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو تو پھر ایسا کرنا حرام ہے اور اگر اسے نقصان نہیں پہنچتا لیکن تکلیف اور مشقت ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی زیادہ بہتر یہی ہے کہ ہم بستری نہ کی جائے اس لیے کہ بیوی کو تکلیف اور مشقت میں ڈالنا بھی حسن معاشرت ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

﴿وَعاشِر‌وهُنَّ بِالمَعر‌وفِ... ﴿١٩﴾... سورة النساء

"اور ان عورتوں کے ساتھ حسن انداز میں معاشرت اختیار کرو۔

البتہ بیوی سے حالت حیض میں ہم بستری کرنا حرام ہے اسی طرح پاخانے والی جگہ میں بھی حرام ہے اور حالت نفاس میں بھی جائز نہیں بلکہ حرام ہے مرد کو چاہیے کہ وہ ہم بستری سے اجتناب کرتے ہوئے صرف وہی کام کرے جسے اللہ تعالی نے جائز قراردیا ہے دوران حیض اس کے لیے جائز ہے کہ وہ شرمگاہ اور دبر کے علاوہ باقی جہاں استمتاع کرے اس لیے کہ نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے۔

"جماع وہم بستری کے علاوہ سب کچھ کرو۔( مسلم 302۔کتاب الحیض باب جواز غسل الحائض راس زوجہا و ترجیلہ احمد 132/3۔دارمی 245/1۔ابو داود 258۔ترمذی 2977۔نسائی 187/1۔ابن ماجہ 644بیہقی 313/1ابن حبان 1352ابو عوانہ 311/1) (شیخ ابن عثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص308

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ