سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(235) اگر بیوی کی دعوت پر شوہر اس کی خواہش پوری نہ کرے

  • 15753
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1224

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کچھ بہنوں کا سوال ہے کہ ہم نے یہ حدیث تو سنی ہے کہ آدمی جب اپنی بیوی کو ہم بستری کی دعوت دے اور بیوی نہ جائے تو فرشتے اس پر صبح تک لعنت کرتے ہیں اب سوال یہ ہے کہ اگر بیوی اپنے خاوند کو ہم بستری کی دعوت دے اور خاوند اسے قبول نہ کرے تو پھر کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی مرد کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنی بیوی کو تکلیف دینے کے لیے اس سے ہم بستری ترک کردےلیکن جب بیوی کی نافرمانی اور بددماغی ظاہر ہو تو پھر اسے چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں اسی طرح اگر شوہر بیوی کو تکلیف دینے کے لیے نہیں بلکہ شہوت نہ ہونے کی وجہ سے ہم بستری ترک کرتا ہے تو بھی وہ گناہگار نہیں ہوگا کیونکہ وہ شہوت کو ابھارنے کا مالک نہیں۔(شیخ ابن جبرین )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص301

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ