کیا آدمی کے لیے اپنی بیوی کی پچھلی جانب سے ہم بستری جائزہے۔؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!شوہر کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کی پچھلی جانب سے ہم بستری کرے جبکہ دخول پشت (پاخانے کی جگہ ) میں نہیں بلکہ اگلی جانب (یعنی پیشاب کی جگہ ) میں ہو۔ کیونکہ)پشت کی جگہ میں دخول کرنا حرام ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی)