سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(222) ہم بستری کی دعا

  • 15740
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1527

سوال

(222) ہم بستری کی دعا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہم بستری کے وقت مسلمان کوکوئی دعا پڑھنی چاہیے اور کیا مسلمان (خاوند اور بیوی دونوں)کے لیےشب زفاف میں ضروری ہے کہ وہ ہم بستری سے قبل دعا پڑھیں۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی آداب میں یہ شامل ہے کہ خاوند اپنی بیوی سے ہم بستری کرتے وقت مندرجہ ذیل دعا پڑھے ۔

"بِسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ ، وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا"

"اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ !ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور اس اولاد کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ جوتو ہمیں عطا کرے۔"( بخاری 141کتاب الوضو ء باب التسمیۃ علی کل حال و عند الوقاع مسلم 1434ابو داؤد 2161ترمذی 1092۔ابن ماجہ 1919احمد 217/1۔نسائی فی السنن الکبری 10100دارمی2212۔ عبد الرزاق 10466طبرانی کبیر12190ابن حبان 983طبالسی 2705۔ابن ابی شیہ 311/4۔شرح السنہ للبغوی 1330)

اس کے پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اس ہم بستری کی وجہ سے اولاد عطا کرے گاتو اسے شیطان نقصان نہیں دے گا۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص285

محدث فتویٰ

تبصرے