سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(216) ولیمہ کا مفہوم

  • 15734
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 981

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عقیقہ اور ولیمہ کیا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
۔"عقیقہ"اس چیز کو کہتے ہیں جسے بچے کی پیدائش کے مو قع پر اللہ تعالیٰ کی نعمت کا شکرادا کرنے کے لیے ذبح کیا جاتا ہے"ولیمہ"وہ کھانا ہے جسے شادی کے موقع پر مدعوین کے لیے پیش کیا جاتا ہے خواہ جانور ہو یا اس کے علاوہ کچھ اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرنے کے لیے سنت ہے اور اس کے فوائد میں سے خوشی اور نکاح کا اعلان کرتا ہے نیز ولیمہ کا لفظ شادی کے علاوہ عام دعوت طعام کے لیے بھی بولا جاتا ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص281

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ