عقد نکاح کے لیے مساجد کو ہی خاص کر لینا سنت و مستحب ہے بدعت ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!عقد نکاح مساجد میں یا ان کے علاوہ دیگر مقامات میں دونوں طرح شرعاً درست ہے اور ہمارے علم میں کوئی ایسی دلیل نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہوکہ عقد نکاح کے لیے مساجد کو خاص کرنا سنت ہے لہذا مساجد میں (سنت و مستحب سمجھتے ہوئے) شادیوں کا التزام و دوام بدعت ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی)