سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(211) عقد نکاح کے بعدخاوند کے لیے بیوی سے کیا کچھ حلال ہے؟

  • 15729
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 786

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب خاوند اور بیوی کا شرعی عدالت میں نکاح ہوجائے اور رخصتی کی تقریب منعقد نہ ہوئی ہوتو سب کو علم ہے کہ وہ رسمی   طور پر خاوند ہیں تو کیا اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی وہ خاوند اور بیوی شمار ہوں گے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب شرعی شروط کے ساتھ نکاح کیاجائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی شریعت میں خاوند اور بیوی شمار ہوں گے عقد نکاح کے بعد ان کا آپس میں بات چیت کرنا اٹھنا بیٹھنا اور ہر  قسم کی آزادی کے ساتھ آپس میں خلوت کرنا بھی جائز ہوگا۔

مستقل فتویٰ کمیٹی سے سوال کیا گیا کہ عقد نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل خاوند اور بیوی کے لیے کچھ کرنا حلال ہے؟تو کمیٹی نے جواب دیا:

اس کے لیے وہی کچھ حلال ہے جو اس خاوند  اور بیوی کے لیے جائز ہے جنھوں نے ہم بستری کرلی ہے وہ اسے دیکھ بھی سکتاہے اور بوس وکنار بھی کرسکتا ہے اسی طرح اس کے ساتھ سفر اور جماع بھی کرسکتا ہے۔(دیکھیں فتاویٰ الجامع للمراۃ المسلمۃ(2/540) (شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص275

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ