سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) بہرے اور گونگے کا عقد نکاح

  • 15718
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1410

سوال

(200) بہرے اور گونگے کا عقد نکاح
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی بہرہ اور گونگا ہے اور وہ شادی کرنا چاہتا ہے تو شرعی طور پر اس کا عقد کیسے مکمل ہو گا جبکہ وہ نہ تو پڑھنے پر قادر ہے اور نہ ہی لکھنے پر؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہرہ اور گونگا شخص اس قابل فہم اشارے کے ذریعے شادی کرائے گا جس کے ساتھ کھانے پینے اور دیگر کاموں کے لیے دوسروں کو متوجہ کرتا ہے کیونکہ اس حالت میں قابل فہم اشارہ اس کے حق میں کلام کے ہی قائم مقام ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص266

محدث فتویٰ

تبصرے