شادی کا اعلان کرنا واجب ہے اور اس کا سبب یہ ہے۔
1۔حدیث نبوی میں اس کا حکم دیا گیا ہے جیسا کہ ارشاد نبوی ہے کہ:
وأَعْلِنُوا النِّكَاحَ "نکاح کا اعلان کرو"( حسن آداب الزفاف (ص183)صحیح الجامع الصغیر1072)
2۔ اس لیے کہ نکاح شرعی کی زنا وغیرہ سے تمیز ہو سکے کیونکہ زنا طور پر کیا جاتا ہے جبکہ نکاح شرعی اعلانیہ اور لوگوں کے سامنے ظاہرہوتا ہے۔ اعلانیہ نکاح کرنے کی حکمت یہی ہے کہ تہمت سے بچا جاسکے۔(شیخ محمد المنجد)