سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) کیا مہر کی ادائیگی میں تاخیر درست ہے؟

  • 15708
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 993

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مہر کی ادائیگی تاخیر سے جائزہے یا نہیں ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی مصلحت کے تحت (مکمل یا) مہر کے کچھ حصے کی ادائیگی میں تاخیر بھی جائز ہے خواہ اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ اور کوئی مدت متعین کرنا بھی جائز ہے جس کے اندر اندرشوہر بیوی کومہرادا کردے اور اگر کوئی مدت متعین نہ کی جائے تو طلاق یا شوہر کی وفات کے وقت عورت کے لیے مہر کی ادائیگی لازم ہو جائے گی۔ (شیخ ابن جبرین )

شیخ ابن عثیمین  رحمۃ اللہ علیہ  شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ  شیخ صالح بن فوزان  نے بھی اسی کے مطابق فتویٰ دیا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص259

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ